ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنئی میں موسلادھار بارش؛ عام زندگی مفلوج ، اب تک 12 افراد کی موت ،لوگوں کا حال بے حال

چنئی میں موسلادھار بارش؛ عام زندگی مفلوج ، اب تک 12 افراد کی موت ،لوگوں کا حال بے حال

Sat, 04 Nov 2017 17:04:30    S.O. News Service

چینائی  4/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی) تمل ناڈو کے چنئی اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں گذشتہ آٹھ روز سے جاری موسلادھار بارش سے عام زندگی پوری طرح  مفلوج ہو گئی ہے ۔ ریاست میں بارش سے وابستہ واقعات میں اب تک بارہ افراد کی موت ہوچکی ہے وہیں بتایا جارہا ہے کہ چینائی  میں آٹھ روز  میں ہوئی بارش پورے مانسون میں شمال مشرق میں ہونے والی بارش کا تین چوتھائی ہے ۔

تیز بارش نے چنئی کے میلاپور ، فورشور اسٹیٹ اور تانبرم ، کرومپیٹ اور پلورم کے جنوبی علاقوں کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔ سرکار کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کرکے بتایا گیا ہے کہ چنئی میں 105 امدادی خیمے لگائے گئے ہیں ۔

ادھر تمل ناڈو میں بارش کی صورتحال سے صحیح طریقہ سے نمٹنے میں ناکامی پر تنقید کی زد میں آئے وزیراعلی پلانی سوامی نے نائب وزیر اعلی او پنیر سیلوم اور سینئر افسران  کے ساتھ کچھ علاقوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے امدادی کیمپوں میں موجود متاثرین میں کھانے کے پیکٹ ، دھوتی ، ساڑیاں ، چادر اور چٹائیاں بھی تقسیم کیں

 جمعہ کی صبح 8  بجے تک  چینائی میں 554.2ایم ایم  بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ چینائی میں گذشتہ آٹھ دنوں میںجو موسلادھار  بارش ہوئی ہے، شمال مشرق کی بارش کا یہ  74 فیصد ہے۔


Share: